ممکنہ روایتی و غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھا جائے، نیول چیف
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔