• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو انگلیوں اور بغیر دانتوں والے ڈائنوسار کی باقیات دریافت

واشنگٹن(جنگ نیوز )منگولیا کے صحرائے گوبی میں ڈائنو سارس کی ایک نئی قسم کی دریافت ہوئی ہے جس کہ منہ میں دانت نہیں تھے اور اس کی صرف دو ہی انگلیاں تھیں۔ایڈنبرا یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے اس طرح کے ڈائنو سارکے کئی ڈھانچے دریافت کیے ہیں۔ ان ڈائنو سارس کو اوکسوکو آوارسان کا نام دیا گیا ہے۔اس جانور کی جو ہزار کروڑ سال پہلے زمین پر رہتا تھا، لمبی چونچ تھی لیکن اس کے منہ میں کوئی دانت نہیں تھے۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے اس بات پر روشنی پڑے گی کہ کس طرح ارتقا کے مراحل کے دوران کئی جانوروں کی انگلیاں اور انگوٹھا ختم ہوتا گیا۔

تازہ ترین