• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمینیااپنی شکست دیکھ کرگمراہ کن افواہیں پھیلا رہا ہے، سفیر آذربائیجان

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) آذربائیجان کے سفیر علی علیزادے نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آرمینیا کو فوری طور ہر آذربائیجان کے علاقے خالی کردینا چاہئیں، ہمارا مطالبہ فوری اور غیر مشروط انصاف ہے، آرمینیااپنی شکست دیکھ کرگمراہ کن افواہیں پھیلا رہا ہے، آرمینیائی افواج ہمارے شہری علاقوں ، ہم صرف اُنکی عسکری تنصیبات کو نشانہ بناتے ہیں،ڈپٹی ہیڈ آف مشنز اور ملٹری اتاشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےانکا کہنا تھا کہ آذربائیجان کی جانب سے کبھی بھی آرمینیا کے شہری علاقوں کو نشانہ نہیں بنایا، ہماری افواج صرف عسکری تنصیبات کو ہی نشانہ بناتی ہیں،آرمینیائی افواج غیر مشروط طور پر ہمارے علاقوں سے نکل جائیں۔

تازہ ترین