• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عدم اعتماد اور استعفے دونوں آپشن موجود ہیں ، بلاول




پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس حکومت کو جانا ہی جانا ہے،تحریک عدم اعتماد اور استعفے دونوں آپشن موجود ہیں،حکومت اور اس کے سہولت کار بوکھلا چکے ہیں۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کی ماضی اور اب کی کوششوں میں بڑا فرق ہے، عوام چاہتے تھے کہ ہم حکومت کے خلاف نکلیں، عمران خان اپنی سیاسی بیان بازی درست کریں،ادارے ایک جماعت کے نہیں ہر پاکستانی کے ہوتے ہيں۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن شفاف نہ ہوئے تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا،جزیروں پر وفاقی حکومت کا آرڈیننس تضحیک آمیز ہے، جزیروں پر حکومت سے کوئی بات نہيں ہوگی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی آرڈیننس کو واپس لیا جائے، آپ بھول جائيں، اس صورتحال میں حکومت سے بالکل بات نہيں کرسکتے، کسی کو اندازہ نہیں تھا حکومت یہ حرکت کرسکتی ہے، آج آئی لینڈ پر قبضہ کررہے ہو کل کسی شہر پر قبضہ کرلو گے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نا اہل، نالائق، سلیکٹڈ حکمران زبردستی اس عہدے پر بیٹھا ہے، ان میں صلاحیت ہی نہیں ہے، وفاقی حکومت نے سندھ پر جو تازہ ترین حملہ کیا ہے اس کی سخت مذمت کرتےہیں۔


بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس سے رات کے اندھیرے میں صوبے کے آئی لینڈ پر قبضے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، غیر آئینی آرڈیننس واپس لیا جائے۔

تازہ ترین