پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سندھ کے جزائر کے الحاق کی مخالفت کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کےجزائر کے الحاق کی مخالفت کرے گی۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا یہ عمل مودی کے مقبوضہ کشمیرمیں اقدامات سےکس طرح مختلف ہے؟
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس اقدام کی قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ساتھ سینیٹ میں بھی مخالفت کی جائےگی۔