• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کی پیشیوں میں اضافہ پی ڈی ایم کے قیام پر حکومتی رد عمل ہے، بلاول


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدالتوں میں سابق صدر زرداری کی پیشیوں میں اضافہ پیپلز پارٹی کی اے پی سی اور پی ڈی ایم کے قیام پر حکومتی ردعمل ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ہم کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کررہے ہیں، صدر زرداری ہفتے میں متعدد بار عدالتوں میں بلائے جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے مقدمات کی پنڈی میں شنوائی نہ صرف غیرآئینی ہے بلکہ یہ زیادہ خطرات کی موجب ہے۔

تازہ ترین