• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو بتا دیں اس حکومت کا خاتمہ قریب ہے، بلاول بھٹو

کراچی ، اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر / نیوز ایجنسیز ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو بتادیں اس حکومت کا خاتمہ قریب ہے او عوامی امنگوں کی حکومت قائم ہونے جا رہی ہے، پنجاب کے جیالے پی ڈی ایم کے جلسوں کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور کوشش کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ویڈیو لنک اجلاس اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزماں کائرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زردای سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزماں کائرہ نے ملاقات کی جس میں بلاول نے کہا کہ عوام حکومت سے تنگ آ چکی ہے اور میں پنجاب کے تفصیلی دورے پر آ رہا ہوں ، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،کارکنان گوجرانوالہ اور ملتان کے پی ڈی ایم کے جلسوں کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور شرکت کریں۔

تازہ ترین