پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وقت آچکا ہے عوام سلیکٹڈ سرکار کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی حکومت مخالف مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں ڈاکٹر نفیسہ شاہ، قمر زمان کائرہ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر سے ملاقات کی اور پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک پر بتادلہ خیال کیا۔
انہوں نے اس موقع پر ملک بھر میں پی ڈی ایم کے تحت جلسوں اور ریلیوں کے معاملات پر بھی گفتگو کی۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے اے پی سی کے نتیجے میں پی ڈی ایم کی تشکیل اہم پیشرفت ہے، اپوزیشن کا اتحاد کٹھ پتلی سرکار کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
ان کاکہنا تھاکہ وقت آچکا ہے کہ سلیکٹڈ سرکار کیخلاف عوام اٹھ کھڑے ہوں۔