آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع ریجن نگورنو کاراباخ میں آج یا کل عارضی جنگ بندی ہونے کا امکان ہے۔ کاراباخ میں 27 ستمبر سے دونوں ملکوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔
فرانیسی ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان نگورنو کاراباخ میں جھڑپوں میں خاتمے کیلئے صلح کی جانب بڑھ رہے ہیں اور فریقین کے درمیان معاہدہ آج یا کل متوقع ہے۔
فرانس کے صدر نے آرمینیا کے وزیراعظم اور آذربائیجان کے صدر کو فون کرکے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
آرمینیا اور آذربائیجان کے سینیئر سفارت کار جلد ماسکو میں ملاقات بھی کرنے والے ہیں۔