لاہور( آئن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور لیگی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کیس میں تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔
آئی جی لاہور انعام غنی کے حکم پر سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کیخلاف غداری اور بغاوت کے مقدمہ کی تفتیش کیلئے ایس پی سی آئی اے لاہور کی سربراہی میں 4 افسران پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی۔
ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ ہیں جبکہ ٹیم میں شامل دیگر افراد میں ڈی ایس پی شفیق آباد محمد غیاث، انچارج سی آئی اے اقبال ٹاؤن انسپکٹر طارق الیاس کیانی اور انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ سب انسپکٹر شبیر اعوان شامل ہیں۔