• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر میں 12سالہ لڑکی کی جھونپڑی میں پھندا ڈالے لٹکتی ہوئی لاش برآمد، واقعہ خودکشی قرار،رواں سال کے دوران خودکشیوں کی تعداد 102ہو گئی

اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)تھر میں 12سالہ لڑکی کی نے جھونپڑی میں پھندا ڈالے لٹکتی ہوئی لاش برآمد۔واقعہ خودکشی قرار۔رواں سال کے دوران خودکشیوں کی تعداد 102ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل مٹھی کے نواحی گائوں مکھی جو تڑ میں 12سالہ لڑکی کا جھونپڑی میں پھندا لگی لاش برآمد کی گئی۔والدین کے مطابق لڑکی کا دماغی توازن درست نہ تھا اس وجہ سے اس نے خودکشی کی ہے۔اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مٹھی اسپتال لایا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالی کیا گیا۔تھر میں رواں سال کے دوران خودکشیوں کی واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے مجموعی طور ہونے والے واقعات کی تعداد 102 ہوگئی ہے،جن میں اکثریت خواتین کی ہے۔

تازہ ترین