• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور گلوکارہ صنم ماروی بچوں کو دیکھنے کے لیے کمرہ عدالت کے باہر روتی رہیں۔

لاہور میں گلوکارہ صنم ماروی گارڈین کورٹ پہنچیں جہاں اُن کے سابق شوہر بچوں کے ہمراہ پیش نہیں ہوئے، وہ بچوں کو دیکھنے کے لیے کمرہ عدالت کے باہر روتی رہیں۔

صنم ماروی نے اپنے بیان میں کہا کہ اُنہیں بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی، ایک ماں بچوں کے بغیر کیسے رہتی ہے کوئی اور اندازہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ 6 ماہ سے سابق شوہر نے زبردستی بچوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کے لیے گارڈین کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ 

تازہ ترین