• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلی ویژن کے معروف اداکار عمران عباس نے ٹک ٹاک پر پابندی کو خوش آئند قرار دیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگائے جانے کے باعث جہاں بہت سے لوگ غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں وہیں کچھ لوگ اس پر خوشی بھی محسوس کر رہے ہیں۔

ایسے میں معروف اداکار عمران عباس نے بھی اپنے انسٹا گرام کی اسٹوری پر ٹک ٹاک کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے۔

عمران عباس نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر خوشی کے آنسوؤں والی ایموجی کے ساتھ لکھا کہ 2020 زیادہ برا نہیں ہے۔

اداکار کے اس پیغام اور لکھنے کے انداز کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عمران عباس پی ٹی اے کے اس اقدام سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوامی شکایات پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک ملک بھر میں بند کردی۔


پی ٹی اے ترجمان کے مطابق پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کے باعث کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک کے حوالے سے عوامی شکایات موصول ہو رہی تھی، ویڈیو شیئرنگ ایپ کو متعدد مرتبہ معیار بلند کرنے کے لیے نوٹس بھی دیے تھے۔

ترجمان کے مطابق ٹک ٹاک غیر اخلاقی مواد روکنے میں ناکام رہا، جس کے باعث اسے ملک بھر میں بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک چینی کمپنی کی پروڈکٹ ہے جو دنیا بھر میں 40 زبانوں میں دستیاب ہے اور جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں میں بے پناہ مقبول بھی ہے۔

تازہ ترین