• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لڑکی سے دوستی کرنے پر نوجوان لڑکے کو قتل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کے گھر والوں کو 18 سالہ راہول پسند نہیں تھا، اور لڑکی کے بھائیوں نے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر لڑکے کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ملوث 5 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ راہول کو موت سے چند گھنٹوں قبل اپنی اسی دوست کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہیں۔


پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے بھائیوں اور گھر کے کچھ دیگر لوگوں نے مل کر راہول پر تشدد کیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راہول ہلاک ہوگیا۔

راہول کے والد کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا ایک ٹیوشن ٹیچر تھا جو گھر میں بچوں کو پڑھایا کرتا تھا۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے پر 8 سے 10 افراد نے حملہ کیا، اور وہاں موجود لوگوں نے راہول کو بچانے کے بجائے الٹا اسے ہی پیٹنا شروع کردیا۔

تازہ ترین