• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پاکستانی ہندوئوں کا قتل، اسلام آباد میں ہندو کمیونٹی کا بڑا دھرنا


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)بھارت کے ضلع جودھ پور میں گیارہ پاکستانی ہندووں کے قتل کے خلاف پاکستان بھر سے جمع ہونے والے ہندوؤں نے مقدمہ قتل کی ایف آئی آرلئےبغیر ریڈ زون سے واپس جانے سے انکار کر دیا ہے اور دھرنا جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ بارش بھی احتجاجی مرد و خواتین اور بچوں کے عزم کو متزلزل نہ کر سکی۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی متاثرہ ہندو خاندان سے اظہار یکجہتی کے لے شاہراہ دستور پہنچ گئے۔ پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار نے شاہراہ دستور پر میڈیا سے گفتگو میں اپنی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت ہندو اکثریتی ملک ہے جہاں 8 سال رہنے والے لوگوں کو قومیت نہیں دی جاتی انہیں جاسوسی کے شبہ میں مار دیا جاتا ہے ہمیں اس ڈپلومیٹک انکلیو کے سامنے بیٹھ کر بتانا ہے کہ ہمارا دھرم وہی کہتا ہے جو قرآن پاک کہتا ہےانسان کی تکلیف کو محسوس کریں جس ملک کے حکمران نے غرور کیا تو ٹکڑے ٹکرے ہوگیا ہےہمارے ملک میں کورونا ختم ہورہا ہے جبکہ انڈیا میں تباہی پھیلا رہا ہے۔اب وقت آگیا ہے سمجھوتہ ایکسپریس کا حساب لینا چاہئے۔

تازہ ترین