میرپورخاص(نامہ نگار) پولیس کا میرپورخاص سمیت ضلع بھر میں منشیات، مین پوری اور گٹکا کے خلاف کارروائی اور 25 ملزمان گرفتار کرنے کادعویٰ، ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف تھانوں کی پولیس نے 24گھنٹے کے دوران 25سے زیادہ ملزمان جن میں نواز خاصخیلی،رانو بھیل،اصغر قمبرانی،نورمحمد شر،لاچنف مالھی،چندن کمار،ایازعلی میو، رانجھی کولہی،وکرم،سجاد چانڈیوِ ، نرسنگ بھیل،محمد رفیق،نتھو کچھی،شاہد سانبھری،ویسو بھیل، ماجد اجمیری، ریحان احمد، غلام حسین،آصف اور دیگر شامل ہیں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا،مین پوری، شراب ،ماوہ اور دیگر منشیات برآمد کرلی، اعلامیہ کے مطابق ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔