• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈوآدم :مہنگے داموں دودھ کی فروخت، 50 سے زائد دکاندار وں کی طلبی

ٹنڈوآدم (نامہ نگار) مہنگے نرخ دودھ فروخت کرنے والے دکاندار طلب،دودھ سرکاری نرخ پر فروخت کرنے کی ہدایت،دکاندار وں کا اعتراض، دودھ 100روپے فروخت کرنے والی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر اعجاز جتوئی نے شہر کے دیگر علاقوں میں 50سے زائد دکانداروں نے کو آفس میں طلب کرنے کے بعد دودھ سرکاری نرخ 86 روپے اور دہی 100روپے کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر دکانداروں نے اعتراضاٹ کر تے ہوئے کہاکہ باڑوں سے دودھ 90روپے مل رہا ہے تو86 روپے کلو کس طرح فروخت کر سکتے ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اعجاز جتوئی نے کہا کہ سرکاری نرخ پر دودھ فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور جیل بھیجا جائے گا۔

تازہ ترین