ڈگری( نامہ نگار) ایس ایس پی فیصل بشیر میمن کے احکامات پر ضلع کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں گٹکا فروش عناصر، شراب فروش عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایس ایچ او نے ملزمان ایاز علی میو، رامجی کولھی، وکرم، اور سجاد چانڈیوکو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 525 سفینہ، 300 عدد گٹکے، 400 مین پوڑی، اور 500 ماوہ گٹکا برآمد کرلئے،تھانہ میرواہ گورچانی کےایس ایچ او نے ملزمان نرسنگ بھیل، محمد رفیق کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 100 سفینہ اور 50 مین پوڑی برآمد کرلیں۔ تھانہ تعلقہ کےایس ایچ او نے پربھو اسٹاپ پر چھاپہ مار کاروائی کرکے ملزم نتھو کچھی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 200 پڑیاں سفینہ برآمد ہوئیں۔تھانہ مھران کےایس ایچ او نے جمناداس ریلوے پھاٹک پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاھد سانبھری کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 90 گرام چرس برآمد کرلی، تھانہ ڈگری کے ایس ایچ او نےملزم عبدالجبار رانگھڑکو گرفتار کرکےملزم کے قبضے سے 170 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،تھانہ کوٹ غلام محمد کے ایس ایچ او نے جمڑاؤ واہ پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ملزم ویسو بھیل کوگرفتار کرلیا۔، ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی،تھانہ غریب آباد کے ایس ایچ او نے 110 شاخ سیال کالونی میں چھاپہ مار کاروائی کی، ملزم ماجد اجمیری کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 40 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،تھانہ نؤکوٹ کےایس ایچ اونے بائے پاس نؤکوٹ پر چھاپہ مار کاروائی کی، ملزم جان محمد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی،تھانہ جھڈو کےایس ایچ او نے گاؤن احمد خان کھوسو میں چھاپہ مار کاروائی کرکے ملزم غلام سرور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 710 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی، تھانہ اولڈ میرپور کے ایس ایچ او نے ملزم عبدل رحمان کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 100 مین پوڑی گٹکا برآمد کرلی، تھانہ اولڈ میرپور کےایس ایچ او نے ملزم غلام حسن شاہ اور محمد آصف کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 لیٹر دیسی شراب اور موٹر سائیکل برآمد کرلیں۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات تھانوں میں درج کرکے ان سے مزید تفتیش جاری شروع کردی گئی ہے۔