گوجرانوالہ میں اپوزیشن کے بینرز اُتارے جانے پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا موقف سامنے آگیا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میٹروپولیٹن کو فیس کی ادائیگی کے بعد بینرز یا ہورڈنگ لگائے جاسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن مفت خوری والی عادتیں تبدیل کرے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بینرز مقامی حکومت کو درخواست دینے کے بعد ہی لگائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے کے بینرز ضلعی انتظامیہ نے اتروادیے تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی اکبر کے مطابق شہر میں بینرز لگانے پر تین ماہ سے پابندی عائد ہے۔
دوسری جانب ن لیگ کے ایم پی اے توفیق بٹ نے کہا تھا کہ بینرز صرف ن لیگ کے اتارے جا رہے ہیں۔
لیگی ایم پی اے نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اگر بینرز پر کوئی ٹیکس ہے تو وہ ٹیکس دینے کو بھی تیار ہیں۔