• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کی وزیر اعظم سے ٹک ٹاک بند نہ کرنے کی درخواست

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک پر پابندی نہ لگانے کی درخواست کردی۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے پر وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ ٹیکنالوجی پر پابندی نہ لگائی جائے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹک ٹاک کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے سے پاکستان کی ٹیکنالوجی بیٹھ جائے گی۔


انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی اردو سافٹ ویئر تیار کررہے ہیں جس کے ذریعے ان کو ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال میں آسانی ہو گی۔

تازہ ترین