• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویتنام میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 17افراد ہلاک جبکہ 13 لاپتا ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کے ویتنام کے وسطی علاقوں میں گزشتہ ہفتے ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے 33ہزار سے زائد مکانات پانی میں ڈوب گئے اور 31ہزار افراد بے گھر ہوئے۔

سیلاب کے باعث پانی میں پھنسے لوگوں تک خوراک کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہوگیا، سمندر کی بپھری لہروں میں پھنسے ماہی گیروں کو کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اگلے چند روز میں مزید بارشوں اور سمندری طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین