• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم شاہ گروئن انجری کا شکار، قومی ٹی 20 سے دستبردار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نوجوان ٹیسٹ فاسٹ بولر نسیم شاہ پھر فٹنس مسائل کا شکا رہوگئے ، زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلنے والے نسیم شاہ گروئن میں تکلیف کی شکایت کے باعث قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ ہفتے کو پی سی بی نے اعلان کیا کہ نسیم شاہ کی جگہ وقاص مقصود کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ نسیم شاہ اب قومی ہائی پرفارمنس سنٹر میں رپورٹ کریں گے جہاں موجود پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا بغور جائزہ لے گا۔ ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق جیسے ہی انہوں نے تکلیف کا اظہار کیا تو ہم نے فوری طور پر انہیں لاہور طلب کرلیا ہے تاکہ ان کی انجری کا جائزہ لے سکیں۔

تازہ ترین