• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یکم نومبر سے غیر ملکی زائرین کو عمرہ کی اجازت ملنے کا امکان

جدہ(شاہدنعیم)سعودی عرب کی جانب سے یکم نومبر کو غیر ملکی زائرین کو عمرہ کی اجازت ملنے کے متوقع اعلان کے باعث پاکستان کے حج و عمرہ ٹور آپریٹرز نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ حج و عمرہ ٹریول اینڈ ٹور آپریٹرز کی جانب سے نہ صرف ٹکٹوں کی پیشگی بکنگ کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں بلکہ انہوں نے عمرہ کے حوالے سے تشہیر بھی شروع کر دی ہے۔ ٹور آپریٹرز کے مطابق ان تیاریوں کا مقصد پاکستانی زائرین کو سعودی حکومت کے طے کردہ ایس او پیز کے مطابق عمرہ کی ادائیگی کے لیے تیار کرنا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج و عمرہ ٹور آپریٹرز نے سعودی حکومت اور مقامی عمرہ کمپنیوں کے ساتھ رابطے شروع کر دیے ہیں۔

تازہ ترین