• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ڈیوٹی سے تنگ خودکشی اور ساتھیوں کے قتل میں اضافہ

سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں تعینات سیکیورٹی فورسز میں خود کشی اور اپنے ہی ساتھیوں کو قتل کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے،اہلکار شدید دبائو کے ماحول میں کام سے تنگ آگئے ہیں،بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اپنے ہی ساتھیوں کی ہلاکت کے واقعات بھی سامنے آئے جبکہ خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔بھارتی محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق رواں سال اب تک 21 سیکیورٹی اہلکار خود کشی کر چکے ہیں۔ جب کہ 6 سیکیورٹی اہلکار اپنے ہی ساتھیوں کے ہاتھوں مارے گئے۔ایک تازہ واقعے میں بھارت کی فوج کے ایک سپاہی جگجیت سنگھ نے وسطی ضلع گاندربل میں واقع فوجی کیمپ میں خود کشی کی ہے۔

تازہ ترین