• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا 9 ویںبار اذلان شاہ ہاکی چیمپئن بن گیا، پاکستان کے نصیب میں پانچویں پوزیشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا، بھارت کو آؤٹ کلاس کرکے   نویں بار اذلان شاہ ہاکی چیمپئن بن گیا۔  فاتح ٹیم آسٹریلیا نے فیصلہ کن معرکے میں بھارت کو چاروں شانے چت  کردیا اور0-4 سے کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔  نیوزی لینڈ نے پنالٹی شوٹ آ ؤٹ پر میزبان ملائیشیا کو4-5 گول سے ہرا کر برانز میڈل جیت لیا۔ پاکستان  کے نصیب میں کینیڈا پر1-3 سے  ہاتھ صاف  کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن آئی ۔ ایپوہ ملائیشیا میں ہونے والے ایونٹ کے آخری روز پانچویں  پوزیشن کے میچ میں پاکستانی ٹیم نے اپنی حریف ٹیم کے خلاف  اسی مارجن سے فتح حاصل کی جو اس کو لیگ میچ میں ملی تھی۔ پاکستان کی جانب سے فرید احمد نے11ویں منٹ میں گول بناکر پاکستان کو برتری دلادی۔ اعجاز احمد نے 27ویں اور محمد راشد نے 57 ویں منٹ میں پاکستان کے لئے مزید دو گول اسکور کئے۔کینیڈا کا واحد گول این اسمتھ  نے اسکور کیا۔ برانز میڈل کے میچ میں مقررہ وقت  میچ3-3 گول سے برابر رہا جس کو فیصلہ کن بنانے  کے لئے پنالٹی شوٹ آ ؤٹ کا سہارا لیا گیا، جس پر نیوزی لینڈ نے4-5 کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلوی ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں حریف بھارتی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد0-4 سے ہرا کر ریکارڈ نویں بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ کریگ تھامس اور میٹ گوہڈز نے 2، 2 گولز کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔ پاکستان کے محمدارسلان قادر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹور نامنٹ میں سب سے زیادہ 6گولز کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
تازہ ترین