• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بچپن کی یادیں تازہ کرنے آفریدی گلبرگ کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کراچی کے علاقے گلبرگ کے کرکٹ گراؤنڈ میں پہنچے تو بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔

بوم بوم آفریدی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی بن کر گلبرگ کے اس گراؤنڈ میں پہنچے جہاں سے انہوں نے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا تو اہل علاقہ اور چاہنےوالوں نے انہیں گھیر لیا۔

اس موقع پر وہاں موجود بچے بڑے خواتین سب ہی شاہد آفریدی کے ساتھ ایک سیلفی لینے کے خواہش مند نظر آئے۔


شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کرکٹ کھیلنا یہیں اس گراؤنڈ سے شروع کی تھی، اب اگر موقع ملا تو وہ یہاں جونیئر کرکٹرز کیلئے اکیڈمی بنا کر انہیں تربیت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ برسوں بعد آج یہاں آکر میرے بچپن کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں ۔

دوسری جانب اسٹیڈیم میں انتظامات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گرمی کے سبب پانی پینے کیلئے ترستے رہے لیکن اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لئےعلاقہ مکین جوق در جوق اسٹیڈیم آتے رہے۔

واضح رہے کہ فائنل میچ میں ٹوٹل انرجی کلب نے آئس میڈیا کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

تازہ ترین