• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شین واٹسن کے ٹاپ 5 باؤلرز میں شاہد آفریدی بھی شامل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شین واٹسن نے آل ٹائم 5 ٹاپ ٹی 20 باؤلرز کی فہرست میں شاہد آفریدی کو دوسرے نمبر پر شامل کرلیا۔

شین واٹسن کا ماننا ہے کہ شاہد آفریدی اپنی بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ہیں مگر بوم بوم ایک پرفیکٹ باؤلر بھی ہیں۔

شین واٹسن نے اپنی مرتب کردہ فہرست میں پہلے نمبر پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر لیستھ ملنگا، دوسرے نمبر پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو رکھا ہے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے ٹاپ 5 باؤلرز کی فہرست میں تیسرے پوزیشن بھارت کے جیسپریت بمرا کو دی جبکہ چوتھے نمبر پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈوائن براوو کو جگہ دی۔

شین واٹسن نے پانچواں نمبر ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر سنیل نارائن کو دیا۔

39 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے سابق پاکستانی آل راؤنڈر کو کم اکانومی ریٹ سے وکٹیں لینے کی صلاحیت کے سبب دوسرے نمبر پر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ آفریدی اپنی بیٹنگ کی وجہ سے مشہور ہیں مگر بوم بوم ایک پرفیکٹ باؤلر بھی ہیں۔

 شین واٹسن نے کہا کہ کرکٹر شاہد آفریدی نے اب تک کھیلے گئے 317 ڈومیسٹک ٹوئنٹی ٹوئنٹی گیمز میں 339 وکٹیں 22 اعشاریہ 26 کی اوسط اور صرف 6 اعشاریہ 7 رنز فی اوور کے حساب سے لیں جو غیرمعمولی ہے۔

شین واٹسن نے کہا کہ شاہد آفریدی ایک آئیڈیل ٹی ٹوئنٹی باؤلر ہیں کیونکہ انہوں نے طویل مدت کرکٹ کھیلنے کے باوجود بہترین ریکارڈ برقرار رکھا۔

تازہ ترین