• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لندن ( جنگ نیوز)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے چیمپئنزٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ,2019 سے چیمپئنز ٹرافی کی جگہ ورلڈ ہاکی لیگ کے مقابلے ہوں گے۔ ہاکی کےدوسرے بڑے ٹورنامنٹ 2018 کا ایونٹ چیمپئنزٹرافی کا آخری ایڈیشن ہوگا ایف آئی ایچ نے چیمپئنز ٹرافی کی جگہ گلوبل ہاکی لیگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی ایچ کے صدر لینڈرونیگری کا کہنا ہے کہ جدید ہاکی کے مطابق تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ گلوبل ہاکی لیگ میں سات ٹیمیں شرکت کریں گی جو ہوم اینڈ اوے بنیاد پرمیچ کھیلیں گی۔ہاکی چیمپئنز ٹرافی1978 میں پاکستان نے شروع کی تھی جو ورلڈ کپ کے بعد ہاکی کا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ ہے ۔
تازہ ترین