• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موچکو پولیس کی کارروائی، ٹیکسی میں سوار 2 افراد سے 4 کلو ہیروئن برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)موچکو پولیس نےبین الصوبائی منشیات سپلائر گروپ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اعلٰی کوالٹی کی 4کلوہیروئن برآمد کر کےدو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق حب ریور روڈ نزد آسکانی ہوٹل کے پاس ٹیکسی نمبر 1063-JL جو کہ حب چوکی کی طرف سے آ رہی تھی کو چیک کیا گیا، دریافت پر ڈرائیور نے اپنا نام عزت خان بتایا،ٹیکسی میں بیٹھے مختیار اور ارشاد سے4کلو ہیروئن برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق برآمد شدہ ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپےہے۔

تازہ ترین