کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی الخدمت فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاک ریکسر فٹبال کلب اور معمار فٹبال کلب کے اتوار کو ہیپی ڈیل اسکول گرائؤنڈ ناظم آباد فائر بریگیڈ اسٹیشن میں کھیلا جائے گا۔ کمال حکیم اسسٹنٹ کمشنر ضلع وسطی افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ صدارت وجیہہ الحسن اور اسلم خٹک ایڈووکیٹ کریں گے۔ دیگر مہمانوں میں انٹرنیشنل فٹبالر آغا سعید، انٹرنیشنل فٹبالر سیف اللہ، حمید اللہ خان اور دیگر شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری سید اورنگزیب شاہ لالا مقرر کیا گیا ہے۔