اسلام آباد (این این آئی)سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کی درخواست ضمانت پر سماعت سپریم کورٹ نے نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔ پیر کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ ہوسکتا ہے نیب کا آپ کے موکل کیخلاف مقدمہ مضبوط ہو،نیب ہر کسی کو اٹھا کر لپیٹ دے یہ بھی اچھا نہیں،اس وقت غیر معمولی حالات چل رہے ہیں۔