• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان نے کلاسیکل گلوکارہ اور ملکہ غزل ’فریدہ خانم‘ کی سُریلی آواز کی ایک منفرد انداز میں تعریف کی ہے۔

معروف ویڈیو اورتصویر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے فریدہ خانم کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی مشہور غزل ’ہم کو اپنی خبر نہیں یارو، تم زمانے کی بات کرتے ہو، دل جلانےکی بات کرتے ہو‘ اپنے منفرد انداز میں گاتی دکھائی دے رہی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’آج رات کا ساؤنڈ ٹریک، اُف فریدہ خانم اُف۔‘

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 9 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک تقریباً 90 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں، اس کے علاوہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سےبھی فریدہ خانم کی دل میں اُتر جانے والی آواز کی تعریف کی جارہی ہے۔

ہدایت کار و اداکار ’علی کاظمی‘ نے بھی ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر کمنٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے کمنٹ میں دو مختلف ایموجیز بنائے ہیں اور ساتھ میں لکھا ہے کہ ’کیا بات ہے۔‘

دوسری جانب اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ماہرہ خان کی اس پوسٹ پر اپنے ردعمل کا ا ظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اُف‘ اور ساتھ میں مختلف ایموجیز بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کے انسٹاگرام پر 67 لاکھ فالوورز ہیں، وہ نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں کافی مقبول ہیں۔ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان ہندی فلم ’رئیس‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ماہرہ خان اکثر شاہ رخ کی تعریف کرتی دکھائی دی ہیں اور بتاتی ہیں کہ شاہ رخ خان ان کے پہلے کرش ہیں۔

ماہرہ کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’مجھے بھارت میں کام کر کےواقعی بہت اچھا لگا، میں نے پہلی مرتبہ شاہ رخ کے ساتھ کام کیا جو کہ میرے لیے اعزاز کی با ت ہے۔ میں ہمیشہ سوچتی تھی کہ اگر میں نے کبھی بھارت میں کام کیا تو شاہ رخ خان کے ساتھ کروں گی اور واقعی اُن کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا۔‘

دوسری جانب بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان بھی اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان کی تعریف کرچکے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ ماہرہ خان بھی میری دوسری ہیروئنوں کی طرح بہت آگے جائیں گی۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا تھا کہ ماہرہ ایک ہائی لیول اداکارہ ہیں، بھارت میں اُن کے ڈرامے بہت زیادہ دیکھے جاتے ہیں بلکہ ہماری فلم رئیس میں بھی انہوں نے بہت اچھا کام کیا تھا۔

تازہ ترین