وہ افراد جو ناشتہ نہیں کرتے وہ بڑھتی عمر کے ساتھ کئی امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں ایسی بہت سی غذائیں جنہیں نہار منہ کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ہم یہاں ان چیزوں کا ذکر کریں گے جو نہار منہ نہیں کھانی چاہئیں۔
دہی:
دہی ویسے تو بے شمار فوائد سے بھر پور ہے اور بچپن سے ہمیں یہی بتایا اور پڑھایا جاتا ہے کہ خالی پیٹ دہی کھانے کے بے شمار فوائد ہیں لیکن یورپین ماہرین کی تحقیق سے یہ بات سامنے ہے جو کہ کافی حیران کن ہے اس کا چرچا پاکستانی ڈاکٹرز بھی کر رہے ہیں۔ یورپی ماہرین کے مطابق اگر نہار منہ دہی کھایا جائے تو پیٹ میں ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا ہو سکتا ہے جو آپ کے پیٹ میں موجود لیکٹک ایسڈ بیکٹیریا کو ختم کر دیتا ہے۔
اس لیے خالی پیٹ دہی کھانا فائدہ مند نہیں نقصان دہ ہے ناشتہ کرنے بعد چند چمچ دہی کھا لیں یا ناشتے کے بعد 2 گھنٹوں کے اندر دہی کھا لیں یہ آپ کو نہار منہ دہی کھانے سے زیادہ فائدہ دے گا۔
مٹھائی:
صبح اٹھ کے نہار منہ مٹھائی کھانا یا میٹھا کھانا پتے کے لیے نقصان دہ ہے اس کے علاوہ شوگر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے میٹھا انسولین کی سطح بڑھادیتا ہے جس کے نتیجے میں لبلبے پر بوجھ میں اضافہ ہو جاتا ہے جو بعد میں شوگر کی وجہ بھی بن سکتا ہے
نہار منہ پیسٹری اور کیک جیسی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیئے جو کہ خمیر وغیرہ سے تیار کی جاتی ہیں کیونکہ یہ غذائیں نہار منہ پیٹ کے لئے انتہائی نقصان دہ ہیں ان سے معدے اور آنتوں میں تکلیف اور گئس کے مسائل پیش آ سکتے ہیں۔
کھیرا یا دوسری ہری سبزیاں:
کچی سبزیوں میں امائنو ایسڈ کی مقدار میں پایا جاتا ہے جو خالی معدے کے لئے کافی نقصان دہ ہے ان سبزیوں کو خالی پیٹ کھایا جائے تو سینے میں جلن اور پیٹ درد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کولڈ ڈرنکس:
خالی معدے کولڈ ڈرنکس کا استعمال پیٹ تک پہنچنے والے خون کی رفتار کو ہلکا کر دیتا ہے جس کے باعث کھانے کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اور دیگر مسائل کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
ترش پھل:
ترش پھلوں میں پایا جانے والا ایسڈ خالی پیٹ کھانے سے سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے اور ان سے گیسٹرک السر کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔