• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جتنا ناچ کود کر لے عوام سمجھ دار ہیں، فیاض الحسن چوہان


وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں کو بے معنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ عوام نکلے گی نہ اپوزیشن کے کارکن نکلیں گے۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنا ناچ کود کر لے عوام سمجھ دار ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آلِ شریف کی کرپشن بچانے کے لیے مولانا فضل الرحمٰن نے کندھا دیا ہے۔


فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون توڑیں گے تو ’ویری بیڈ ویری بیڈ‘ ہے۔

اپوزیشن کو متنبہ کرتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ جمہوری اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کرتے تو سو بسم اللّٰہ۔

فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن رہنماؤں کو منفرد انداز میں ہدف بناتے ہوئے کہا کہ کرپشن کیس پر فیصلے تین چار ماہ میں ہونے والے ہیں۔

تازہ ترین