گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ جلسہ میں بھرپور انداز میں شرکت کیلئے ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) اور دیگر جماعتوں نے زور و شور سے تیاریاں شروع کر دیں۔پی ڈی ایم جلسہ کیلئے جی ٹی روڈ گوجرانوالہ پر نصب مریم نواز اور بلاول بھٹو سے متعلق خیرمقدمی استقبالیہ بینرز اورفلیکس انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئےاتار لئے ۔پولیس نے لیگی رہنماؤں کے ڈیروں اور دفاتر پر کارنر میٹنگز سے قبل گھیراؤ کرکے چھاپے مارنے شروع کردیئے، اورانکےڈیروں پر بھاری نفری تعینات کر دی ہے ۔شیخوپورہ میں بھی جلسے میں شرکت کیلئے ن لیگ، پی پی اور جے یو آئی قیادت کی تیاریاں زوروں پر پہنچ گئیں۔ گوجرانوالہ سے لیگی ایم پی اے وقار چیمہ نے گالیاں دینے کا الزام لگاتے ہوئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کیخلاف سی پی او کو قانونی کارروائی کی درخواست دیدی۔ شیخوپورہ میں ن لیگی رہنما میاں جاوید لطیف ایم این اے نے 14یونین کونسلوں کا دورہ کیا اور جلسہ کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ پی پی رہنماؤں چوہدری منیر قمر واہگہ کی قیادت میں وفد نے ضلع بھر کا دورہ شروع کردیااور تحصیل ہیڈ کوارٹرزاور قصبات میں پی پی کی تنظیموں سے ملاقاتیں کر کے انہیں جلسہ میں شرکت کیلئےجلوسوں کی شکل میں آنے کی تلقین کر رہے ہیں۔ دریں اثناءجے یو آئی ضلع لاہور اور مسلم لیگ ن لاہور کا مشترکہ اجلاس دارالعلوم عثمانیہ رسول پارک میں ہوا جس میں گوجرانوالہ جلسے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اور جلسےکے انتظامات کیلئے7رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔یہ