لاہور (نمائندہ جنگ)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے شناخت پریڈ کیلئے جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ملزم عابد ملہی کو ماڈل ٹاؤن تھانہ سی آئی اے کی ٹیم نے عدالت میں پیش کیا ۔اسے چہرہ ڈھانپ کر لایا گیا. انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کیس کے دوسرے ملزم شفقت کا 28 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔