اسلام آباد (این این آئی)وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں دم نہیں ‘ یہ عوام کے ٹھکرائے ہوئے لوگ ہیں،نوازشریف اور زرداری مولانا کو استعمال کر کے این آراو لینے کے چکرمیں ہیں،روز ویلٹ ہوٹل پروہ لوگ اعتراض اٹھا رہے ہیں جنہوں نے پاکستان کا بھٹہ بٹھایا ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی پارٹیوں نے پی آئی اے کا بیڑہ غرق کیا۔35 سالوں کا گند ایک دم توختم نہیں ہوگا، اس میں وقت لگے گا۔