• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک ٹرانسپورٹرز کی من مانی، زائد کرا یوں کی وصولی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) مختلف ٹرانسپورٹ روٹس بالخصوص نواحی و پہاڑی علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے وصول کرنے شروع کردئیے ہیں۔مری، ٹیکسلا، گوجر خان کے روٹس پر ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں جار ی ہیں جبکہ لوکل روٹس پر بھی مقررہ شرع سے زیادہ وصول کئے جانے کی شکایات ہیں۔مری مظفر آباد آنے جانے والوں مسافروں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز مقررہ شرح سے زیادہ کرایہ وصول کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ٹرانسپورٹرز زیادہ کرایہ کے ساتھ ساتھ سواریاں بھی نشستوں سے زیادہ بٹھا رہے ہیں۔پیر ودھائی سے مری،مظفر آباد ڈاکخانہ سہوتر اور ڈنہ کچیلی جانے والے مسافروں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز مسافروں کو لوٹ رہے ہیں۔ڈنہ کچیلی تک کا کرایہ تین سو روپے ہے لیکن پانچ سو وصول کیا جارہا ہے۔مسافروں کے مطابق مظفر آباد والی گاڑیاں 14 سواریاں بٹھا رہی ہیں لیکن ڈنہ کچیلی والے اٹھارہ مسافروں کو زبردستی ٹھونس لیتے ہیں۔
تازہ ترین