کوئٹہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی نے کہا ہے کہ بچوں کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے، پانچ روز قبل قلعہ عبداللہ میں بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری خوش آئند ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے گزشتہ پانچ روز سے ضلعی انتظامیہ کی جاری کوششیں کامیاب ہوئیں جس کیلئے ڈی سی قلعہ عبداللہ ، اے سی جہانزیب شیخ و ضلعی انتظامیہ کی کوششیں قابل قدر ہیں ، انہوں نے کہا کہ قاتلوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات رونما نہ ہوں، انہو ں نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو انعام دیا جائے،انہوں نے بچے کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ۔