ہالی وڈ اداکارہ نکول کڈمین نے اپنی ماضی سے متعلق بڑی خواہش کا اظہار کردیا۔ ساتھ ہی اس کی تکمیل نہ ہونے کے بارے میں بھی انہوں نے بتایا کہ وہ 1999 کی فلم Nothing Hill میں اداکاری کرنا چاہتی تھیں۔
گفتگو کے دوران آسکر ایوارڈ یافتہ نکول کڈمین نے انکشاف کیا کہ فلم میں جو کردار ان کی ساتھی اداکارہ جولیا رابرٹس نے نبھایا تھا، وہ خود بھی اسی کردار کو نبھانے کی بہت زیادہ خواہشمند تھیں پر انہیں لگا کہ اُس وقت ان کے پاس تجربہ اور قابلیت کی کمی تھی۔
جولیا رابرٹس بھی ابتدا میں فلم میں اداکاری کے لئے دلچسپی نہیں رکھتی تھیں تاہم انہوں نے بعد میں اس فلم میں کام کیا اور شاندار اداکاری پر انہیں خوب سراہا بھی گیا تھا۔