• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کمبوڈیامیں شدیدبارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیداہوگئی ،مختلف واقعات میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

کمبوڈیاکےڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق رواں ماہ ہونےوالے شدید بارشوں کےبعد متعدد صوبوں میں سیلابی صورتحال پیداہوچکی ہے۔

صوبے پرست میں 75ہزار ایکٹر رقبہ سیلاب سےگھرچکاہے جبکہ کم ازکم24 ہزار خاندانوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیاہے۔

پولیس اور فوج بھی امدادی کاموں میں حصہ لےرہی ہے۔

تازہ ترین