آپ آف لائن ہیں
ہفتہ13؍ربیع الاوّل 1442ھ31؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آسٹریلیا بھارت کرکٹ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل نہ دی جا سکی

کوویڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ نومبر میں کھیلی جانے والی آسٹریلیا بھارت کرکٹ سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی، کرکٹ آسٹریلیا حکومت سے مشاورت کے بعد شیڈول ترتیب دے گا ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کو اگلے ماہ ٹیسٹ سیریز کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر دورے کو اب تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی ہے۔


میڈیا ر پورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی تمام ریاستوں میں قرنطینہ کے الگ الگ قوانین ہیں، جبکہ ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے کے لئے قرنطینہ کے الگ قوانین لاگو ہونگے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وہ حکومت سے مشاورت کے بعد ہی دورے کو حتمی شکل دے سکے گا۔

واضح رہے کہ سابقہ طے شدہ شیڈول کے مطابق بھارتی ٹیم 25 نومبر سے 19 جنوری تک آسٹریلیا میں ٹیسٹ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید