• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبرو اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ یشما گِل کو اپنی بہترین دوست قرار دیا ہے۔

اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداح خوب پسند کرتے ہیں، لائیکس اور کمنٹس کی لائن لگنے سے معلوم ہوتا ہے کہ نمرہ خان کے فالوورز اُن کی جانب سے آنے والی نئی پوسٹس کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔

نمرہ خان کی جانب سے کی گئی نئی پوسٹ میں دوستوں کی اہمیت سے متعلق بتایا گیا ہے، نمرہ خان نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یشما گِل کو اپنی بیسٹ فرینڈ قرار دیا ہے اور ساتھ میں کیپشن میں لکھا ہے کہ ’کبھی کبھار بہترین دوست کے ساتھ تفریح کرنا آپ کے لیے تھیراپی ثابت ہوتی ہے۔‘


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان اور یشما گِل ٹک ٹاک بنانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔

نمرہ خان نے اپنی پوسٹ میں یشما گِل کو ٹیگ بھی کیا ہے اور دونوں کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ہزاروں مداحوں سمیت یشما گِل نے بھی نمرہ خان کی پوسٹ کمنٹ کیا اور بتایا کہ وہ اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کر رہی ہیں ۔

یشما نے اس خوبصورت ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے نمرہ کے ساتھ اپنی دوستی سے متعلق لکھا کہ ’نمرہ خان ٹک ٹاک بنانے میں جتنی ماہر ہیں انہوں نے بھی ایک کو شش کی ہے مگر وہ اس کوشش میں ناکام ہو گئیں۔‘


یشما گِل کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’ٹک ٹاک بنانا اُن کے بس کی بات نہیں ہے مگر پھر بھی اُن کی یہ ویڈیو بہت مزاحیہ بنی ہے۔‘

تازہ ترین