• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، کورونا وائرس سے مزید 4 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ آج کورونا وائرس کے باعث مزید 4 مریض انتقال کر گئے ہیں جبکہ صوبہ سندھ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2566 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں  کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 9234 نمونے ٹیسٹ کیے گئےہیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 241 نئے کیسز سامنے آئے، سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1501018 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 140997 کیسز ہوچکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کورونا وائرس کے مزید 177 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب تک 133651 کورونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ  اس وقت 4780 مریض زیر علاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 4259 مریض گھروں اور 6 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں، مختلف اسپتالوں میں 245 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا وائرس متاثرہ 188 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ اس وقت کورونا وائرس کے 25 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 241 کورونا کیسز میں 145 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جس میں سے ضلع جنوبی میں 59، ضلع شرقی میں 44 اور ضلع کورنگی میں 20 کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسی طرح ضلع غربی میں 12، ضلع وسطی میں 7 اورضلع ملیر میں 3 کیسز موجود ہیں ۔

اُن کا اندرون سندھ سے متعلق بتانا تھا کہ نوشہروفیروز میں 10، بدین 7، مٹیاری6 ک، سانگھڑ5، دادو، حیدرآباد اور ٹھٹہ4-4 کیسز ہیں۔

اسی طرح ٹنڈو محمد خان اور جامشورو3-3 جبکہ لاڑکانہ، میرپورخاص اور ٹنڈوالہیار2-2 کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ جیکب آباد، خیرپور، شہید بینظیرآباد اور سکھر 1-1 کیس موجود ہے۔

تازہ ترین