پشاور(نمائندہ جنگ) خیبر پختونخوا حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بس ریپڈ ٹرانزٹ (BRT)منصوبہ کا سفری کارڈ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب بلاول بھٹو پشاور آئیں، ہم بی آر ٹی کی سیر کیساتھ ان کی مہمان نوازی بھی کریں گے، خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان وزیر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف حکومت کے فلیگ شپ منصوبہ BRTپر تنقید کرتے رہے ہیں، اسلئے صوبائی حکومت نے انہیں بی آرٹی میں سفر کےلئے سفری کارڈ بنوا کر بھیج دیا ہے۔