• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس: ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ کیسز، ماسکو میں آن لائن تدریس کا فیصلہ

روس میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ چودہ ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔ ماسکو میں سیکنڈری اسکولوں کی کلاس دو ہفتوں کے لیے آن لائن کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روسی ٹاسک فورس کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 239 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ 


یاد رہے کہ روس میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 13 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ اور ہلاکتیں 23 ہزار سے زائد ہیں۔

ماسکو میں کئی اسکولوں کے طلبا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میئر ماسکو نے سیکنڈری کلاسیں دو ہفتوں تک آن لائن کروانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پرائمری کلاسز اسکولوں میں ہی ہونگی۔

تازہ ترین