• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا آئندہ ہفتے سے کورونا ویکسین کی آزمائش شروع کرنے کا اعلان

ماسکو (جنگ نیوز) روس نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی اپنی تیار کردہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر طبی جانچ کا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع کرے گا۔ چند روز قبل روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا تھا کہ روس وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے اس نئے کورونا وائرس کے خلاف اپنی ویکسین رجسٹر کی ہے۔ تاہم ماہرین نے اس پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔ اس ویکسین کی تیاری کے لیے فنڈنگ کرنے والے روسی پروگرام کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سپٹنک فائیو ویکسین‘ کی طبی جانچ کا عمل آئندہ ہفتے شروع ہو گا جس میں 40 ہزار سے زائد افراد پر اس کو آزمایا جائے گا۔  

تازہ ترین