• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا کورونا کی دوسری ویکسین بنانے کا اعلان

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین کے مضر اثرات (سائیڈ افیکٹس) سے بچائو کیلئے کووڈ 19کیلئے دوسری ویکسین بنانے جارہا ہے۔ اس سے قبل روسی صدر ولادیمر پوٹن نے اسپوٹنک 5 نامی ویکسین لانچ کی تھی تاہم اس کے بعد اس ویکسین کے مضر اثرات سامنے آنے پر اس پر تنقید کی جارہی تھی۔ دوسری ویکسین کا نام ایپی ویک کورونا رکھا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین 2021تک دستیاب نہیں ہوگی۔ روس سائبیریا میں واقع سابق سوویت دور کے خفیہ حیاتیاتی ہتھیاروں کے ریسرچ پلانٹ میں ایپی ویک کورونا نامی ویکسین تیار کررہا ہے، یہ مرکز اب دنیا کا بڑا وائرولوجی انسٹی ٹیوٹ ہے۔
تازہ ترین