• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ اداکارہ میگن فوکس محض 5 دن ہی ٹوئٹر پر ایکٹو رہیں جس کے بعد انہوں نے اس پر آج تک کوئی پیغام پوسٹ نہیں کیا۔

4جنوری 2013 کو میگن فوکس نے ٹوئٹر جوائن کرنے پر پہلی ٹوئٹ میں اپنے مداحوں کے لئے پیغام میں لکھا تھا کہ انہوں نے بہت دیر سے ٹوئٹر جوائن کیا اب کیا ہوگا۔

اپنے آخری ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ مجھے ابھی تک اس کا مقصد معلوم نہیں ہوا۔

اپنے پہلے ٹوئٹر پیغام کے بعد اداکارہ نے 5 دنوں کے دوران 14 ٹوئٹس کئے۔انہوں نے آخری ٹوئٹ9 جنوری 2013 کو کیا۔ البتہ وہ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصاویر، وڈیوز اور کام سے متعلق تفصیلات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

34 سالہ میگن فوکس کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد12 لاکھ سے زائد ہے۔ جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد97 لاکھ سے زیادہ ہے۔

تازہ ترین