• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائرس پھیلا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی، یاسمین راشد،راجہ بشارت

لاہور(نمائندگان جنگ ،جنگ نیوز) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداور وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاہے کہ وائرس پھیلاتو ذمہ داراپوزیشن ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کااہم اجلاس گزشتہ روز وزیراعلیٰ آفس میں منعقد ہوا۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت،ڈاکٹر یاسمین راشد،مراد راس،یاسر ہمایوں،چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزاور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں کوروناکی دوسری لہر روکنے کیلئے حکومتی اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ تعلیمی اداروں اوربزنس مقامات پر ایس او پیز پر عملدر آمد کے حوالے سے صورتحال پر غور کیا گیا۔

تازہ ترین